Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرات کمشنری کی تاریخی مسجد الزرقا تجدید و توسیع کے  بعد بحال

توسیع کے بعد مسجد میں 180 نمازیوں کی گنجائش ہے- (فوٹو ایس پی اے)
ریاض ریجن کی مرات کمشنری کے قصبے ثرمدا  کی الزرقا تاریخی مسجد تجدید و توسیع و تزئین کے بعد نمازیوں کے  لیے بحال کردی گئی-
شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے دس علاقوں میں جن تیس تاریخی مساجد کی اصلاح و مرمت، تجدید و تزئین و توسیع کرائی ہے یہ ان میں سے ایک ہے-

یہ مرات کمشنری سے 5.5 کلو میٹر دور واقع ہے- (فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق  الزرقا تاریخی مسجد  1259ھ مطابق 1843 سے 1282ھ  مطابق 1865 کے دوران  آل سعود حکمراں امام فیصل بن ترکی دور میں تعمیر کی گئی تھی- بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے اسے ازسر نو تعمیر کرایا تھا- اس موقع پر مسجد کا رقبہ بڑھا دیا گیا تھا- اس کے ائمہ میں ابراہیم عبداللہ العنقری، عبدالرحمن المقرن، ابراہیم عبدالرحمن العنقری، عبداللہ الحامد جیسی مشہور شخصیتوں کے نام آتے ہیں- اس کے موذنوں یں عبداللہ القاسم اور عبدالکریم الشعلان کا نام سرفہرست ہے-
الزرقا تاریخی مسجد ثرمدا کمشنری اور شقرا کمشنری کو جوڑنے والی شاہراہ پر ثرمدا قصبے کے شمال میں واقع ہے- یہ مرات کمشنری سے 5.5 کلو میٹر دور واقع ہے- اس کی تعمیر میں گاڑا اور پتھر استعمال ہوا ہے- اس کی چھت میں کھجور کی شاخیں اور کیکڑ کی لکڑی استعمال  ہوئی ہے- اس کا کل رقبہ 326 مربع میٹر تھا- سو نمازیوں کی گنجائش تھی-  اس کے ماتحت میتوں کو غسل دینے والا کمرہ بھی بنا ہے- اس کا مینارہ چوکور شکل  کا ہے 11.29 میٹر اونچا ہے- مسجد کے دو دروازے ہیں ایک شمال مشرق کی جانب اور دوسرا شمال کی طرف ہے-
الزرقا تاریخی مسجد میں توسیع کے بعد 180 نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے- زنانہ و مردانہ طہارت خانے اور وضو خانے بنائے گئے ہیں- گودام ہے- مسجد پرانے طرز کی ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: