Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار کا گھیراؤ کر رہے ہیں، ویڈیودیکھئے

جدہ: منگل اور بدھ کی درمیانی شب جدہ کورنیش پر سیر سپاٹے کے لئے آنے والوں کو پریشان کرنے سے روکنے پر سیکیورٹی اہلکار کے گھیراؤ اور آخر میں اسے موٹر سائیکل سے گھسیٹنے اور اس پر حملہ کرنے والے 7نوجوانوں میں سے 6کی جمعرات کو گرفتاری کا خود سر نوجوانوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کا ثبوت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وہ حیران کن ویڈیو کلپ ہے جس میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جدہ کے ایک علاقہ میں امن وامان قائم کرانے کے لئے سیکیورٹی اہلکارکی کار کا تعاقب کر رہے ہیں۔موٹر سائیکل کے اگلے پہئے اٹھاکر سیکیورٹی اہلکار کی کار پر چڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔سیکیورٹی اہلکار کی جانب سے بچنے کی کوشش پر اس کا بار بار گھیراؤ کر رہے ہیں۔ناظرین نے یہ منظر دیکھ کر حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے خود سر اور برخود غلط نوجوانوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ انہیں گرفتار کرکے ایسی کارروائی کی جائے کہ آئندہ دیگر نوجوان اس قسم کی حرکت کی ہمت نہ کرسکیں۔
 
 

شیئر: