Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے زیادہ، تیرہ اموات

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 750 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعہ سات مئی کو کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے زیادہ سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 39 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 61 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات  ہزار 45 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 750 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 311 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 386 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 274 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 140، عسیر ریجن میں 46، مدینہ ریجن میں 45، جازان ریجن میں 33 ، القصیم ریجن میں 29، تبوک ریجن میں 26، حائل ریجن میں 18، الحدود الشمالیہ ریجن میں 11، الباحہ ریجن میں 11،   الجوف ریجن میں 7 جبکہ نجران ریجن میں 6 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 24 ہزار 445 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ 7 ہزار 750 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: