Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج سے متعلق ابھی کوئی سرکاری بیان نہیں آیا‘

تمام مسلمانان عالم کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان ھشام سعید نے کہا ہے کہ ابھی  حج سے متعلق کوئی سرکاری بیان نہیں  آیا۔ سعودی عرب تمام مسلمانان عالم کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاہم عازمین کی صحت و سلامتی ترجیح ہے۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک سے صحت ضوابط کے ساتھ عمرے کی سہولت مہیا ہے۔ اعتمرنا اور توکلنا ایپس کے ذریعے عمرے کے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔ 
وزارت حج کے ترجمان  کا کہنا تھا کہ اس سال حج سے متعلق ابھی تک سرکاری ہدایات جاری نہیں ہوئی ہیں۔
نائب وزیر حج و عمرہ نے  لوگوں سے کہ کہ وہ عمرہ اجازت ناموں کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں پر توجہ نہ دیں۔

شیئر: