Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے ہوٹلوں کو رمضان میں عمرہ پرمٹ جاری کرنے کی اجازت

’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس کے ذریعے اس پر عملدرآمد کیا جائے گا( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مکہ میں مسجد الحرام کے اطراف  ہوٹلوں کو مہمانوں کو اجازت نامے جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی کے مطابق اس اقدام کا اطلاق سعودی اتھارٹی برائے ڈیٹا اینڈ مصنوعی ذہانت کے ساتھ مل کر ’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس کے ذریعے کیا جائے گا جس میں مدعو کیے جانے والے افراد کو باقاعدگی سے ہیلتھ پروٹوکولز کو سختی سے پورا کرنے کی ضرورت ہو گی۔
سعودی  نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبد الفتاح بن سلیمان مشاط نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ طریقہ کار ہوٹل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے عمل کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ کورونا کی عالمی وبا نے مقدس شہر میں ہوٹلوں کے شعبے کو بہت متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے حکام کی جانب سے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں۔
مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے وابستہ ہوٹل کمیٹی کے چیئرمین ریان بن اسامہ فیلالی نے کہا کہ عمرہ زائرین کو رسیور کرنےکے لیے مکہ میں ایک ہزار 800  ہوٹلوں اور 25 ہزار سے زیادہ ہاؤسنگ یونٹس تیار کیے جا رہے ہیں۔

شیئر: