Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دوران سعودی انشورنس سیکٹر میں اضافہ

سعودائزیشن کا تناسب بڑھ کر 2020 میں 75 فیصد ہو گیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما) کی سعودی انشورنس سیکٹر پر 14 ویں سالانہ رپورٹ کے مطابق 2020 میں تحریری پریمیم کے لحاظ سے سعودی انشورنس کا شعبہ 2.3 فیصد سے بڑھ کر 38.78 بلین ریال ہو گیا۔
عرب نیوز کے مطابق انرجی اینڈ ایکسیڈینٹ اینڈ لایاابلٹی انشورنس کلاسز نے تحریری پریمیم میں قابل ذکر اضافہ دکھایا جو 2019 میں 1.3 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 1.5 فیصد ہو گیا ہے۔
انڈر رائیٹنگ پرفارمنس کے معاملے میں نقصان کا مجموعی تناسب 77.5 فیصد ہو گیا۔
انشورنس کا خالص منافع (زکواۃ اور ٹیکس کے بعد) گذشتہ سال کے اسی اعداد و شمار کے مقابلے میں 61.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔
سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما) کی رپورٹ میں یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ مجموعی طور پر سعودائزیشن کا تناسب 2019 میں 74 فیصد سے بڑھ کر 2020 میں 75 فیصد ہو گیا ہے۔

شیئر: