Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بین الاقوامی پروازوں کی بحالی، محکمہ پاسپورٹ کے مسافروں کو مشورے

سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیاں اٹھائے جانے کے حوالے سے مسافروں کو مشورے دیے ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق پیر 17 مئی 2021 سے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور بری سرحدی چوکیاں کھول دی جائیں گی۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ مسافروں سے کہا ہے کہ پاسپورٹ میں معلومات درست اور واضح ہوں۔ نام، پاسپورٹ ہولڈر کی تصویر صاف ہو، پاسپورٹ میں کوئی تبدیلی نہ کی گئی ہو۔
پاسپورٹ کے موثر ہونے کی تاریخ تین ماہ سے زیادہ ہو بشرطیکہ سفر کسی عرب ملک کا کیا جارہا ہو۔ اگر غیرعرب ممالک کا سفر ہورہا ہو تو ایسی صورت میں پاسپورٹ کم از کم چھ ماہ کے لیے موثر ہونا چاہیے۔
 محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ متعلقہ ملک کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں۔ اگر متعلقہ ملک ویزے کی پابندی لگائے ہوئے ہو تو ویزہ لیے بغیر سفر نہ کیا جائے۔
کورونا وبا کے ماحول میں حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کریں اور سفر کے لیے درکار ضروری اجازت نامے جاری کرالیں۔ 
سعودی شہری کسی بھی خلیجی ریاست  کا سفر شناختی کارڈ پر ابھی نہیں کرسکتے، اس کے لیے پاسپورٹ ضروری ہے۔
اندرون ملک فیملی ریکارڈ موثر ہے تاہم اس کی بنیاد پر بیرونی سفر یا کسی خلیجی ملک کا سفر نہیں کیا جاسکتا پاسپورٹ ضروری ہے۔

شیئر: