Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا کی 25 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

ایس او پیز کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ہوئیں- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے بیان جاری کرکے  کہا ہے کہ مملکت بھر میں ایک ہفتے کے دوران کورونا ایس او پیز کی 25600  سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں ہیں-
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں 8900 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی  گئیں- اس حوالے سے سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں ہوئیں-
مکہ مکرمہ ریجن 4500 خلاف ورزیوں کے ساتھ دوسرے اور الشرقیہ ریجن 3800 خلاف ورزیوں سے مملکت بھر میں تیسرے نمبر پر ہے-
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ہفتے سب سے کم خلاف ورزیاں 99 نجران میں ریکارڈ کی گئیں- نجران کے بعد 176 کے حوالے سے جازان اور 388 خلاف ورزیوں کے ساتھ عسیر کا نمبر  ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: