Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھ علاقوں میں پیر کو بارش اور ژالہ باری کا امکان

پیر کو سب سے کم درجہ حرارت 17 ابہا اور باحہ میں ہوگا۔ ( فوٹو سبق)
سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیر 10 مئی 2021 کو سعودی عرب کے چھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ  بارش، تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ بارش اور ژالہ باری نجران، جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں متوقع ہے۔ 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا کہ پیر کو قصیم، ریاض، حائل ، تبوک اور حدود شمالیہ میں بعض مقامات پر پہلے گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور اس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ  پیرکو سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 17 ابہا اور باحہ میں ہوگا۔ 

شیئر: