Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم، تیرہ اموات

’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں پیر دس مئی کو کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم سامنے آنے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 986 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 76 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات  ہزار 85 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 469 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 341 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 339 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 283 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 131، عسیر ریجن میں 52، مدینہ ریجن میں 50، جازان ریجن میں 37 ، القصیم ریجن میں 26، تبوک ریجن میں 18، حائل ریجن میں 15، الباحہ ریجن میں 11، نجران ریجن میں 11،الحدود الشمالیہ ریجن میں 8، جبکہ الجوف ریجن میں 5 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 27 ہزار 370 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ 10ہزار 816 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: