Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی سے انڈیا ’ٹینگ میں سونا چھپا کر‘ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

سونے کو ٹینگ کے اجزا میں ملایا گیا تھا۔ (فوٹو: شٹر سٹاک)
انڈین کسٹمز نے دبئی سے مشہور مشروب ’ٹینگ‘ کے پیکٹوں میں سونا ڈال کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق چنئی ایئرپورٹ کے کمشنر آف کسٹمز نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ’مشروب کے اجزا کو چھاننے پر کسٹمز حکام نے دریافت کیا کہ اسے سونے کے ذرات میں ملایا گیا ہے۔‘
اس ریکیٹ کی تحقیقات کرنے والے حکام نے دریافت کیا کہ وصول کنندہ کے پتے کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔
یہ سمگلروں کی جانب سے پچیدہ طریقوں سے دھوکہ دے کر اس قیمتی دھات پر عائد بھاری درآمدی ڈیوٹی سے بچنے کی ایک نئی کوشش ہے۔
رواں سال کے آغاز میں بھی حکام نے چنئی ایئرپورٹ پر دو افراد کو گرفتار کیا تھا جو اپنی وگز کے نیچے سونا چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ جوڑا اس وقت گرفتار ہوا تھا جب ان کے عجیب سے ہیئر سٹائلز نے کسٹمز حکام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی تھی۔
ان کے پاس سے سونے کی پیسٹ کے دو پیکٹ دریافت ہوئے تھے جن کا وزن سات سو گرام تھا۔

شیئر: