Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سے 64 ملین ریال اور 19 کلو گرام سونا سمگل، گروہ کو 64 برس قید کی سزا

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے بیرون مملکت سونا اور ریال سمگل کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرکے سزا سنائی ہے۔ غیرقانونی طریقے سے  رقم جمع کرکے ترسیل زر کررہا تھا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر 64 ملین 8 لاکھ 60 ہزار ریال اور 19 کلو گرام سونا سمگل کیا گیا ہے۔ 
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ متعلقہ گروہ منی لانڈرنگ اور رشوت کا لین دین کررہا تھا۔
گروہ کے افراد کو مجموعی طور پر 64 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ گروہ میں شامل ایک شخص کے قبضے سے دس لاکھ 20 ہزار 690 ریال ضبط کرلیے گئے جبکہ سمگلنگ کی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔
سمگلنگ میں ملوث مقامی شہریوں کو قید کی سزا کے مماثل مدت کے لیے بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا جبکہ گروہ میں شریک غیرملکیوں کے بارے میں حکم دیا گیا ہے کہ قید کی مدت گزارنے کے بعد انہیں سعودی عرب سے بے دخل کردیا جائے۔ 
سعودی عرب کے متعلقہ حکام سمگل شدہ رقم اور سونے کی بازیابی کی کارروائی کررہے ہیں۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے ہدایت کی ہے کہ سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور رشوت جیسے جرائم میں جو بھی ملوث ہوگا اسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور وطن عزیز کی کامیابیوں کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے گا۔ 

شیئر: