Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطاف میں جدید ترین سبز لائٹوں کی تنصیب

نصب کی جانے والی نئی لائٹ دور سے دکھائی دیتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امور حرمین شریفین نے طواف شروع کرنے کے مقام پر نمایاں سبز رنگ کی لائٹ نصب کردی ہے ۔ قبل ازیں اس مقام کی علامت کے لیے روایتی لائٹ لگائی گئی تھی۔
عربی روزنامے ’عکاظ‘ نے ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی لگائی جانے والی سبزلائٹ دور سے نمایاں طورپردکھائی دے سکے گی۔
نئے لگائی جانے والی سبز لائٹ کی لمبائی 186 سینٹی میٹر اور چوڑائی 54 سینٹی میٹر جبکہ اس کا قطر 58 سینٹی میٹرہے ۔ لائٹ جس فریم میں نصب کی گئی ہے اس کا مجموعی وزن 140 کلو گرام ہے۔
نئی لائٹ سے طواف شروع کرنے والوں کو خاص کرازدحام کے دوران یہ سہولت ہو گی کہ وہ اس لائٹ کا تعین دور سے کرسکیں گے جس کے لیے انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔
واضح رہے بیت اللہ میں حجر اسود سے طواف کا آغاز کیا جاتا ہے اور اسی مقام پرطواف کا اختتام ہوتا ہے۔ عمرہ ادا کرنے والے طواف کے 7 چکر لگانے کے بعد اسی مقام سے طواف ختم کرکے ’مسعی‘ (سعی و صفا) کی جانب جاتے ہیں۔

شیئر: