Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس ہفتے گرمی بڑھے گی، درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوگا

درجہ حرارت میں اضافے کی شروعات ہو چکی ہے ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں اس ہفتے سے گرمی بڑھے گی۔ درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
سعودی ماہر موسمیات صالح  الربیعان نے کہا ہے کہ ’ رمضان کے رخصت ہوتے ہی 30 سے 40 سینٹی گریڈ درجہ حرارت بھی رخصت ہوگیا۔ اس ہفتے سے مملکت بھر میں درجہ حرارت 40 سے اوپر رہے گا‘۔
عاجل ویب کے مطابق ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرمی بڑھے گی ۔اس ہفتے سے درجہ حرارت  زیادہ ہوگا۔ وسطی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ  رہنے کا امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ وسطی اور مشرقی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔39 سے 42 سینٹی گریڈ کے درمیان درجہ حرارت کی شروعات ہو چکی ہے اور گرمی مزید بڑھےگی‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ماہرین موسمیات کا کہنا تھا کہ اس سال درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

شیئر: