Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما 25 مئی سے شروع ہو گا، درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

موسمی حالات کے حوالے سے رپورٹیں جاری کی جائیں گی( فوٹو سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’25 مئی سے موسم گرما کا آغاز ہوگا۔ اس مرتبہ موسم گرما میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے‘۔  
الاخباریہ چینل سے گفتگو میں القحطانی نے کہا کہ’ موسمیات کا قومی مرکز سعودی عرب کے تمام علاقوں میں آب و ہوا کے حالات کے بارے میں رپورٹیں جاری کرتا رہے گا۔ خصوصا موسم کا حال زیادہ پابندی سے بتایا جائے گا کیونکہ بہار کے موسم میں جو ان دنوں چل رہا ہے کہیں درمیانے درجے اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے‘۔
حسینالقحطانی نے کہا کہ’ جمعے سے آئندہ منگل تک بارش ہوتی کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ پہاڑی علاقوں مکہ مکرمہ، مدینہ  منورہ ، جازان، باحہ اور عسیر میں تیز بارش ہو گی‘۔

شیئر: