Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے مصری ہم منصب کا رابطہ، فلسطینی علاقے میں جنگ بندی کا مطالبہ

 مسئلہ فلسطین سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے مصری، کویتی اور سوڈانی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ مسئلہ فلسطین سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی اور مصری وزرائے  نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں برادر ملک فلسطین کی صورتحال پر مسلسل مشاورت اور یکجہتی پیدا کر رہے ہیں۔
فریقین نے فوری جنگ بندی کو ناگزیر قرار دیا جبکہ دونوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیل کے حملے بند  اور اس حوالے سے عالمی قراردادوں اور معاہدوں کی پابندی کرائے۔
بیان کے مطابق مصر اور سعودی عرب کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے تمام جائز حقوق دلانے کے لیے امن مشن کی بحالی بے حد ضروری ہے۔
وزرائے خارجہ نے برادر ممالک مصر اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ یکجہتی کے استحکام کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ نے فلسطینی علاقے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
 عاجل ویب نے مصر ی دفتر خارجہ کے ترجمان احمد حافظ کے حوالے سے بتاایا کہ’ دونوں وزرا نے فلسطینی علاقوں میں حالات معمول پر لانے او ر بحران تیزی سے حل کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ہے‘۔
 اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو فوری جنگ بندی اور خونریزی کے خاتمے کے سمجھوتے تک رسائی کے لیے فریقوں سے مصری رابطوں اور ان کے نتائج سے آگاہ کیا۔
دونوں وزرا نے طے کیا کہ غزہ میں عسکری حملوں میں شدت ختم کرانے کے لیے ہر سطح  اور ہر پلیٹ فارم پر دونوں ملک مشاورت اور یکجہتی کا سلسلہ بر قرار رکھیں گے اور کوشش کریں گے حالات مکمل جنگ میں تبدیل نہ ہو جائیں کیونکہ اس کے سنگین اثرات علاقائی امن و امان پر مرتب ہوں گے۔
سعودی وزیر خارجہ سے کویت کے وزیر خارجہ  شیح ڈاکٹر احمد الصباح نے بھی مسئلہ فلسطین پر یکجہتی پیدا کرنے کےلیے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نےعرب مسائل خصوصا سمئلہ فلسطین خصوصا خطے کے نئے حالات پر یکجہتی پیدا کی۔
دوطرفہ تعلقات اور انہیں محتلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
علاوہ ازیں سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سوڈانی وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے دونوں برادر ملکوں سعودی عرب اور سوڈان  کے درمیان مسلسل یکجہتی اور مشاورت پرورگرام کے تحت ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
سوڈانی وزیر خارجہ نے اہم عرب مسائل خصوصا مسئلہ فلسطین اور خطے کی تازہ صورتحال پر دونوں ملکوں کے اقدامات کے بارے میں یکجہتی پیدا کی ہے۔
انہو ں نے سوڈان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبو ں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: