Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کو امریکی ہم منصب کا ٹیلی فون

دوطرفہ تعلقات و دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دوطرفہ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات اور اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں علاقائی اور عالمی سطح پردرپیش چیلنچز پر بھی گفتگوہوئی۔
واضح رہے اس سےقبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی وبین الاقوامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا تھا۔

شیئر: