Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‘اسرائیلی حملے عالمی معاہدوں کے منافی‘، سعودی وزیرخارجہ کا فلسطینی ہم منصب سے رابطہ

مسئلہ فلسطین عرب امن فارمولے کے مطاق حل کیا جائے۔( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی برائے امور وزیر خارجہ  ریاض المالکی سے جمعے کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نےاس موقع پر اسرائیلی حکام کی غیر قانونی سرگرمیوں کی مذمت کی اور اسرائیلی حملے فوری بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ’ اسرائیلی حملے تمام عالمی اصولوں اور معاہدوں کے منافی ہیں‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے اپیل کی کہ مسئلہ فلسطین کے جامع اور منصفانہ حل  کےلیے جاری کوششیں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں تاکہ فلسطینی عوام 1967 کی سرحدوں کے مطابق خود مختار فلسطنی ریاست قائم کرسکیں اور مشرقی بیت المقدس اس کا دارلحکومت بنایا جاسکے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ’ مسئلہ فلسطین بین الاقوامی قانونی نظام کی قرارداوں اور عرب امن فارمولے کے مطاق حل کیا جائے‘۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ نے اردن کے ہم منصب ڈاکٹر ایمن الصفدی سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کرکے دونوں برادر ملکوں کے درمیان مسلسل مشاورت اور موجودہ حالات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطا بق فیصل بن فرحان نے اردنی وزیر خارجہ سے عرب مسائل خصوصا مسئلہ فلسطین خطے کی صورتحال پر مشترکہ موقف کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔
دونو ں وزرا نے برادر ملکوں اردن اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے عمان اور مصر کے وزرائے خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ فلسطین کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ نے سعودی عرب کی درخواست پر وزرئے خارجہ کی سطح پر آن لائن ہنگامی اجلاس  اتوار کو طلب کیا ہے۔
 بیان کے مطابق آن لائن ہنگامی اجلاس میں یروشلم اور غزہ کی صورتحال پربحث کی جائے گی۔
اجلاس میں شریک او آئی سی رکن ممالک کے وزرا ئے خارجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اراضی پرگزشتہ پیر سے جاری حملوں کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

شیئر: