Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عربی اور انگریزی زبان میں نئی سفری گائیڈ بک جاری

نئی گائیڈ بک کورونا ایس او پیز پر مشتمل ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ شہری ہوابازی کے ترجمان ابراہیم الروسا نے کہا ہے کہ سفری پابنیاں ہٹائے جانے پر دو زبانوں میں نئی سفری گائیڈ بک جاری کی ہے۔ یہ عربی اور انگریزی میں ہے۔
ترجما ن نے کہا کہ ’نئی گائیڈ بک کورونا ایس او پیز پر مشتمل ہے۔ اس میں مسافروں کو سعودی ایئر پورٹس پر پہنچنے اور سفر کرنے  سے متعلق ضروری ہدایات اور سفری ضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا ہے‘۔
دوسری جانب سعودی ادارہ صحت عامہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والے ان مقیم غیر ملکیوں اور زائرین پر ہیلتھ آئسولیشن لاگو نہیں ہوگی جو سعودی عرب میں منظور شدہ ویکسین میں سے کوئی ایک ویکسین لے چکے ہوں اور چودہ دن گزر چکے ہوں البتہ انہیں پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
ادارہ صحت عامہ کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ سعودی عرب کے لیے روانہ ہونے سے بہتر گھنٹے کے اندر لیا گیا ہو۔ یہ شرط اٹھارہ برس سے زیادہ افراد پر لاگو ہوگی۔ اس پر عملدر آمد 20 مئی سے کیا جائے گا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی ادرہ صحت عامہ نے بیان میں کہا کہ ’اگر سعودی عرب پہنچنے والے غیر ملکی جنہوں نے مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں نہ لی ہوں تو ادارہ جاتی ہیلتھ آئسولیشن کی شرط نافذ کی جائے گی‘۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ اس حوالے سے اپنا موقف واضح کر چکی ہے۔

 

شیئر: