Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 886 نئے مریض، ایکٹیو کیسز بھی کم ہوگئے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 127 افراد صحت یاب ہوئے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز میں کمی آرہی ہے ۔ پیر سترہ مئی کو ایک ہزار سے بھی کم  نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز بھی کم ہوئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 886 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 127 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 12 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 117 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7 ہزار 892 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 377 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 281 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 250 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 97، مدینہ ریجن میں 63، عسیر ریجن میں 51، جازان ریجن میں 46، القصیم ریجن میں 38، تبوک ریجن میں 10، نجران ریجن میں 15، حائل ریجن میں 9، الباحہ ریجن میں 12 ،الحدود الشمالیہ میں 10 جبکہ الجوف ریجن میں 4  مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 33 ہزار 980 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ 18 ہزار 914 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: