Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری

مجموعی متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 182 ہوگئی(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار سولہ مئی کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار 251 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
  وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 182 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت  مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم  کیا جارہا ہے۔
امارت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘  نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے مزید ایک لاکھ 3 ہزار 918 ٹیسٹ کیے گئے۔
وزارت نے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو مریض چل بسے، وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 631 ہوگئی ہے‘۔
بیان میں  وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی کا سلسلہ جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید دو ہزار 406 خوراکیں دی گئی پیں۔ اب تک ایک کروڑ 14 لاکھ 50 ہزار 769 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

 

شیئر: