Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے سفر کرنے والوں کی تعداد پھر بڑھنے لگی

ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ گاڑیاں پل عبور کرچکی ہیں (فوٹو: اخبار 24) 
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ گاڑیاں پل عبور کر چکی ہیں۔  
الوطن اخبار کے مطابق پل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ’ تجویز ہے کہ رش سے بچنے کے لیے مسافر آن لائن بکنگ کرائیں اور پل انتظامیہ آن لائن بکنگ کے انتظامات کرے تاہم  پل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال تجاویز پر عمل کی کوئی ضرورت نہیں، صورت حال کنٹرول میں ہے۔‘
کنگ فہد پل انتظامیہ  کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’پہلے سے ہی احساس تھا کہ پل سے سفر کرنے والوں کی تعداد معمول سے زیادہ ہوگی۔ اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے پہلے ہی روٹس اور کیبنز کی تعداد بڑھا دی گئی تھی۔‘
انتظامیہ کے مطابق ’حد سے زیادہ گاڑیوں اور مسافروں کو تیزی سے نمٹانے کے لیے مخالف سمت کے روٹس سے بھی فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔‘
کنگ فہد پل انتظامیہ نے بتایا کہ’ اتوار کو رات نو بجے سے منگل  صبح چار بجے تک ایک لاکھ  30 ہزار سے زیادہ گاڑیاں پل عبور کرچکی ہیں۔ تمام گاڑیوں اور مسافروں پر سفری پابندیاں لاگو کی جا رہی ہیں۔‘
کنگ فہد پل ماضی میں اس سے بھی زیادہ تعداد میں گاڑیوں اور مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکا ہے۔ 

شیئر: