Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے واپس کیے جانے والے نوجوان کے لیے تحائف کی پیشکش

’بعض صارفین کا خیال ہے کہ کمپنیاں مذکورہ نوجوان کو استعمال کرتے ہوئے اپنی تشہیر کر رہی ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
ٹوئٹر صارفین سمیت مختلف کمپنیوں نے کنگ فہد پل کی چوکی پر واپس کیے جانے والے نوجوان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق پیر کو ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں ایک نوجوان کو دکھایا گیا جو اپنا بیگ لیے بحرین کی چوکی سے واپس تنہا آرہا ہے۔
وہ اپنے دوستوں کے ساتھ بحرین جانا چاہتا تھا مگر شرائط پوری نہ کرنے پر کسٹم حکام نے اسے سفر کی اجازت نہیں دی۔
گزشت دو دن سے یہ ویڈیو کا فی وائرل ہوئی ہے جس پر ٹوئٹر صارفین نے ملے جلے تبصرے کیے ہیں۔
بعض کمپنیوں نے نوجوان کو تحفے تحائف دینے کی پیشکش کی ہے جبکہ ایک کمپنی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’نارض مت ہو، ہماری طرف ایک سال کا مکمل انشورنس پیکیج، فضائی ٹکٹ اور ایک ہفتے مفت قیام کا تحفہ ہے‘۔
بعض کمپنیوں نے تحائف کے علاوہ ڈسکاؤنٹ کوپن دیے جبکہ بعض صارفین نے کہا ہے کہ ’کمپنیاں اپنی تشہیر کے لیے نوجوان کو استعمال کر رہی ہیں‘۔

شیئر: