Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز ڈیڑھ ہزار سے زیادہ

کورونا کے مزید 2 لاکھ 24 ہزار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سنیچر 22 مئی کو ڈیڑھ ہزار سے زیادہ نئے کسیز سامنے آئے ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 596 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم جارہا ہے۔ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 54 ہزار 516 ہوگئی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنیسی’ وام‘ نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 24 ہزار887 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
 وزارت نے بتایا ہے کہ ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بے، مرنے والوں کی تعداد ایک پزار 648 ہوگئی ‘۔
’ وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 571 مکمل صحتیاب ہوگئے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5 لاکھ 34 ہزار 481 ہوگئی‘۔ 
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
 

شیئر: