Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا سے پاکستان آنے والے سفارت کار کی اہلیہ میں کورونا کی تصدیق

پاکستان نے 12 اہل کاروں کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کا کہا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈیا سے پاکستان آنے والے 12 انڈین سفارت کاروں میں سے ایک کی اہلیہ اپنے ساتھ کورونا بھی لے آئیں۔
پاکستان نے تمام 12 اہل کاروں کو اہل خانہ سمیت قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شاہد حفیظ چودھری نے پیر کو بتایا کہ 22 مئی کو انڈین ہائی کمیشن کے 12 اہلکار کورونا کے حوالے سے حفاظتی پروٹوکول کے مطابق واہگہ کے راستے پاکستان آئے۔
تمام 12 اہلکاروں کے پاس کورونا پی سی آر نیگیٹو رپورٹس بھی تھیں۔  
ترجمان نے بتایا کہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جب اہلکاروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیے گئے تو وہ بھی نیگیٹو آئے تاہم ایک اہلکار کی اہلیہ کا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا۔
این سی او سی نے مجاذ اتھارٹی کے طور پر کیسں کا جائزہ لیا اور تمام انڈین اہلکاروں کو بمع اہل خانہ اور ڈرائیور لازمی قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’انڈین ہائی کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔‘
خیال رہے کہ انڈیا اس وقت کورونا کی شدید لپیٹ میں ہے اور وہاں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ہے۔

شیئر: