Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں تحفیظ القرآن کا آن لائن کورس

’کورس روزانہ 4 بجے عصر کے بعد سے لے کر شام 8 بجے تک ہوا کرے گا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرم مکی شریف میں تحفیظ القرآن سمر کورس آن لائن ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے تحت ادارہ ارشاد و مصاحف نے سمر کورس کا اعلان کیا ہے جو 19 شوال سے 23 ذو القعدہ تک ہوگا۔
ادارے کے سربراہ غازی بن فہد الذبیانی نے کہا ہے کہ ’کورس روزانہ 4 بجے عصر کے بعد سے لے کر شام 8 بجے تک ہوا کرے گا‘۔
’کورس میں 3 پارے، 5 پارے اور 10 پاروں کے علاوہ مختلف کیٹگریاں رکھی گئی ہیں‘۔
’یہ کورس ان کے لیے مخصوص ہے جو پورا قرآن مجید یا اس کا کچھ حصہ حفظ کئے ہوئے ہیں یا وہ لوگ جو ابھی حفظ کرنا چاہتے ہیں‘۔
’حفاظ اس کورس کی مدد سے اپنی تلاوت سنا سکتے ہیں جبکہ حفظ کرنے والوں کو قرآن حفظ کرایا جائے گا‘۔
’کورس بالکل مفت ہے، شمولیت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگی‘۔
حفظ قرآن سمر کورس میں شامل ہونے کے لیے لنک پر کلک کریں۔

شیئر: