Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سات علاقوں میں مزید 18 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال

گزشتہ 108 روز کے دوران ایک ہزار 344 مساجد دوبارہ کھولی جا چکی ہیں۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے منگل کو سات علاقوں میں مزید 18 مساجد سینیٹائزنگ اور حفظان صحت کے ضوابط کے بعد بحال کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے منگل کو بیان میں کہا کہ گزشتہ  108 روز کے دوران ایک ہزار 344 مساجد عارضی طور پر بند کیے جانے کے بعد بحال کی جا چکی ہیں۔
وزارت نے بتایا کہ منگل کو جو 18 مساجد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھولی گئی ہیں ان میں سے 8 کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن، تین کا ریاض ریجن، دو، دو کا الشرقیہ، القصیم ریجنوں اور ایک، ایک کا تعلق عسیر، تبوک اور الجوف ریجنوں سے ہے۔
وزارت اسلامی امور نے بیان میں تمام  نمازیوں اور مساجد کے منتظمین کو پھر ہایت کی کہ وہ مسجد میں آتے ہوئے ماسک ضرور پہنیں، جا نماز ساتھ لائیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

شیئر: