Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے راستے آنے والے غیر ملکیوں کے لیے کیا ضوابط ہیں؟

’جنہوں نے ویکسین لے رکھی ہے انہیں سفر کے لیے صرف پی سی آر کی ضرورت ہے‘ ( فوٹو: الریاض)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی جنہوں ویکسین لگوا رکھی ہے وہ بحرین کے ذریعے سعودی عرب آسکتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایسے غیر ملکیوں کا توکلنا ایپ پر سٹیٹس  میں واضح کہ انہوں نے دونوں خوراکیں لے لی ہوں، پہلی خوارک لی ہو یا کورونا لاحق ہونے کے بعد یا پہلے ویکسین لے لی ہو‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایک خوارک لینے والے غیر ملکیوں کو توکلنا ایپ کے علاوہ پی سی آر بھی دکھانا ہوگا‘۔
’ضروری ہے کہ پی سی آر سفر سے 72 گھنٹہ پہلے کا نہ ہو، اس کے بغیر غیر ملکیوں کو پل کے ذریعہ سفر کرنے کی اجازت نہیں‘۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’سعودی عرب سے باہر قیام کے دوران ویکسین لگوانے والوں کو چاہئے کہ وہ سعودی وزارت صحت سے رجوع کرکے اس حوالے سے ہدایات لے لیں‘۔
’سعودی شہریوں کے ساتھ ان کے غیر ملکی ملازمین کے لیے بھی پی سی آر ضروری ہے جبکہ انہیں 7 دن کے لئے خود آئیسولیٹ کرنا ہوگا‘۔
’جنہوں نے ویکسین لے رکھی ہے انہیں سفر کے لیے صرف پی سی آر کی ضرورت ہے، انہیں گھر میں خود آئیسولیٹ کرنے کی ضرورت نہیں‘۔

 

شیئر: