Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلفی کا شوق ایک ساتھ پانچ زندگیاں نگل گیا

پولیس کے مطابق 14 افراد مل کر گروپ فوٹو لے رہے تھے کہ وزن بڑھ جانے سے تختہ سرک گیا اور وہ جھیل میں گر گئے (فوٹو: انسپلیش)
سیلفی کا جنون کم ہونے کے بجائے روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور اب اس نے انڈونیشیا میں پانچ افراد کی جان لے لی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حادثہ انڈونیشیا کے علاقے سماٹرا میں پیش آیا۔  
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقامی فیملی سے تعلق رکھنے والے افراد سیر کے لیے کانڈی جھیل کے مقام پر پہنچے تھے اور 14 افراد جھیل کے کنارے تختے پر کھڑے ہو کر سیلفی لے رہے تھے، وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے نیچے سے تختہ سرک گیا اور وہ سب پانی میں جا گرے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تختے پر بہت زیادہ بوجھ پڑنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ڈوبنے والوں میں ایک 17 سالہ نوجوان بھی شامل ہے جبکہ دیگر افراد کو بچا لیا گیا۔
پولیس کے مقامی چیف جنیدی نور کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے کلوزنگ کے بعد جھیل پہنچے تھے اس لیے وہاں پر سکیورٹی موجود نہیں تھی۔‘

رواں ماہ جاوا میں سیلفی لیتے ہوئے سیاحوں کی کشتی بھی ڈوب گئی تھی جس میں نو افراد ہلاک ہوئے (فوٹو: انسپلیش)

ان کا کہنا تھا کہ امدادی آپریشن کے بعد لاشیں نکال لی گئی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے اسی ماہ جاوا کے ایک جزیرے کے قریب ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے اور اس وقت وہ سیلفی لے رہے تھے، اس حادثے میں نو سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر: