Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کو بہت سخت ضرب لگے گی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ جنگ کے دوران ایران کے مزید عہدیدار بھی اہداف بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’آج ایران کو بہت سخت ضرب لگے گی!
عرب نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سنیچر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران، جو شدید دباؤ میں ہے، اپنے مشرقِ وسطیٰ کے ہمسایہ ممالک سے معافی مانگ چکا ہے اور یہ وعدہ کر چکا ہے کہ اب وہ ان پر فائرنگ نہیں کرے گا۔ یہ وعدہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باعث کیا گیا۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں یہ دھمکی بھی دی کہ حملوں کا دائرہ مزید نئے اہداف تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے نامناسب رویے کے باعث ایسے علاقے اور افراد بھی مکمل تباہی اور یقینی ہلاکت کے خطرے میں ہیں جنہیں اب تک نشانہ بنانے پر غور نہیں کیا گیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب ’مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ‘ نہیں رہا۔
قبل ازیں ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے خطے کے ممالک پر ایران کے حملوں پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تہران انہیں روک دے گا۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ یہ حملے فوجی رینکس کے اندر غلط فہمی کے باعث ہوئے۔
ایرانی صدر کے مطابق ایران کی عبوری قیادت کونسل نے ہمسایہ ممالک کے خلاف حملوں کی معطلی کی منظوری دے دی ہے، البتہ اگر ان ممالک کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا تو صورتِ حال مختلف ہو سکتی ہے۔

 

شیئر: