Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ خوراکیں

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ خوراکیں دی گئیں- (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں وزارت صحت کا کہنا  ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کی اب تک ایک کروڑ 35 لاکھ 38 ہزار 582 خوراکیں دی گئی ہیں۔
اخبار  24 کے  مطابق وزارت صحت  کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ویکسین کی ایک لاکھ 82 ہزار  100 نئی خوراکیں دی گئی ہیں۔ 
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر 2020 کو شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز  18 فروری  2021 کو کیا گیا- اس دوران سعودی عرب کے تمام علاقوں میں سینٹرز قائم کرکے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بڑے پیمانے پر ویکسین دی جارہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: