Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائزر ویکیسن کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

قبل ازیں کوویکس کے تحت پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ خوراکیں ملی تھیں۔ (فوٹو: روئٹرز)
فائزر بائیو این ٹیک کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام  نے اردو نیوز کو تصدیق کی کہ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مل گئی۔
ان کے مطابق فائزر ویکسین کی ایک لاکھ چھ ہزار خواکیں جمعے کو پاکستان پہنچ گئی۔
ویکسین کویکس کے تحت پاکستان کو فراہم کی گئی ہے۔ خیال رہے قبل ازیں کوویکس کے تحت پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ خوراکیں ملی تھیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔
برطانوی خبر رساں اداے روئٹرز کو انٹرویو میں فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اگلے دو مہینوں کے دوران پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 54 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔
پاکستان اس وقت کورونا ویکسین چینی کمپنیوں سائنوفارم، کین سائیون بائیو اور سینو وک سے خرید رہا ہے۔ حکومت نے نجی شعبے کو روسی ویکسین سپتنک فائیو درآمد کرنے کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔
گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  فیصل سلطان نے کہا تھا پاکستان نے چینی کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جون تک پاکستان کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 54 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔

شیئر: