Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کے پاسپورٹ پر ’مریخ مہر‘

امارات نے سات ماہ قبل الامل خلائی مشن بھیجا تھا۔(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام نے مریخ پر خلائی مشن اترنے کی خوشی منانے کے لیے منفرد انداز اختیار کیا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ سے آنے والوں کے پاسپورٹس پر سرخ رنگ کی ’ختم المریخ‘  (مریخ مہر) لگا ئی جا رہی ہے۔
امارات نے سات ماہ قبل الامل خلائی مشن بھیجا تھا۔ یہ پہلا عرب خلائی مشن ہے اور جلد ہی مریخ پر پہنچنے والا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق الامل مشن کے مریخ کے مدار میں داخل ہوتے ہی امارات پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹس پر مریخ کی مہر لگائی جارہی ہے جس پر تحریر ہے ’آپ امارات پہنچ گئےاورامارات مریخ پر پہنچ گیا‘۔ مہر پر 9 فروری 2021 کی تاریخ درج ہے۔
اماراتی حکام نے اس مقصد کے لیے سرخ روشنائی تیار کی ہے جسے ’مریخ کی روشنائی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ 
خلائی مشن 20 جولائی 2020 کو جاپانی خلائی سٹیشن پناگاشیما سے روانہ ہوا تھا۔ الامل نے چھ مرحلوں میں 493 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔ 
الامل مشن  کثیر المقاصد ہے اور یہ بنی نوع انساں کی تاریخ میں پہلی بار مریخ کے فضائی غلاف کی مکمل فوٹو گرافی کرے گا۔
یہ مریخ سیارے کی ایک ہزار گیگا بائٹ سے زیادہ معلومات جمع کرے گا اور انہیں امارات کے سائنسی ڈیٹا سینٹر میں محفوظ کرتا جائے گا۔ 

شیئر: