Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیشی اور فلپائنی فیملی فیسٹیول

 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) ریاض میں ایف ایم جے اور وی آئی پی پروڈیکشن کے زیر اہتمام رنگا رنگ فیملی فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیش اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقعہ پر روایتی کھانوں کےا سٹال کے علاوہ بچوں کے لئے پلے لینڈ بنایا گیا تھا جس میں بچوں نے بھر انجواے کیا۔ فیسٹیول کا سب سے نمایاں میوزیکل پروگرام تھا جس میں پاکستانی، انڈین، بنگلہ دیش اورفلپائن سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان اور انڈین ا سکول کی بچیوں کی جانب سے شاندارپرفارمنس پیش کی گئی۔ فیملی فیسٹیول کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا کہ سعودی عرب میں اس طرح کے پروگرام آرگنائز کیے جا سکتے ہیں۔ وی آئی پی پروڈیکشن کے ڈائریکٹر عمیر شیخ نے پروگرام کے شرکائ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں شامل افراد نے بھی فیسٹیول کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے چاہئیں۔ اس سے وطن سے دوری کا احساس کم ہوتا ہے جبکہ انڈین ٹیچر مہیما کا کہنا تھا کہ ان کو پاکستان اور دیگر کیمونٹی کے ساتھ ملکر پرفارم کرنے میں بہت مزہ آیا ۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نوجوان پاکستانی شاعر وقار نسیم وامق نے شاندار پرفارمنس دینے والوں کو سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ 
 
 
 

شیئر: