Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:دوسروں کو ہراساں کرنا معاشرے کی خرابی کا باعث ہے، پاکبان

ریاض( ذکاءاللہ محسن) معاشرے میں عدم برداشت اور ہرساں کرنے کے رجحان کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی، سماجی مذہبی اور ادبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ادبی تنظیم بزم ریاض کے تصدق گیلانی نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور لوگوں کوہراساں کرنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں جو معاشرے کی خرابی کا باعث بن رہے ہیں۔ ہر ادارے میں خواتین اور مردوں کو مختلف حیلے بہانوں سےہراساں کیا جاتا ہے۔نچلے طبقے میںا سکول و کالجز کی سطح پر بھی بچوں کوہراساں کیا جاتا ہے جس سے ان کا مستقبل خراب ہونے کے علاوہ ان کی زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں۔ سعودی عرب میں تعینات ملٹری اتاشی بریگیڈئر شاہد منظور نے کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم نچلی سطح سے لوگوں کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ جو لوگ ہراساں کرتے ہیں ان کے خلاف وہ بذات خود اپنے حقوق کا تحفظ کر سکیں۔ریاض راٹھور نے کہا کہ ہمیں اپنے گھروں میں اپنی اولاد، بہن بھائیوں اور دیگر عزیز رشتے داروں کو حقوق دیکر بہتر شروعات کرسکتے ہیں۔ تقریب میں نظامت کے فرائض تنویر میاں نے ادا کئے۔نوجوان شاعر وقار نسیم وامق نے خوبصورت غزل کے اشعار سنا کر محفل کو لوٹ لیا جبکہ معروف نعت خواں محمد اصغر چشتی نے نعتیہ کلام پڑھا۔ 
 
 
 

شیئر: