Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریانوں کے مرض کے عالمی دن پر سعودی عرب میں آگہی مہم

وزارت صحت کا مقصد اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)
تعلیمی پروگراموں کو فروغ دینے  اور آگاہی بڑھانے کے لئے ورلڈ ایم ایس  ڈے پرسعودی عرب  دوسرے ممالک  کے شانہ بشانہ ہے۔ ایم ایس(شریانوں کے مرض ) کا عالمی دن ہر سال 30 مئی کو منایا جاتا ہے۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اعصابی نظام کی دائمی بیماری بنیادی طور پر مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے۔
ایم ایس(ملٹی پل سیکلروسز) خون کی شریانوں میں سختی کے باعث ریڑھ کی ہڈی اور اعصاب سمیت مرکزی اعصابی نظام کے مختلف حصوں کو متاثر کرتا ہے۔

یہ بیماری نوجوانوں میں عام اعصابی عوارض کے طور پر جانی جاتی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

شریانوں کی اس بیماری کی بہت سی علامات سامنے آئی ہیں جو ایک مریض کی نسبت کسی دوسرے مریض میں شدت کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔
وزارت صحت کا مقصد اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے اور مملکت کے ہسپتالوں میں اس کےعلاج کے لئے بہترین خدمات مہیا کرنا ہے۔ خاص طور پر یہ بیماری نوجوانوں میں سب سے عام اعصابی عوارض کے طور پر جانی جاتی ہے۔
وزارت نے کہا کہ ایم ایس (شریانوں کی سختی) کی علامات کی بنیاد پر تشخیص کی جاسکتی ہے۔ مریض سے متعلق یہ وضاحت طلب کی جاتی ہے کہ یہ علامات  کب اور کیسے واضح ہوتی ہیں۔
طبیب مریض کی حالت کا جائزہ لیتے ہیں، ان کی تاریخ کا جائزہ لیتے ہیں۔ کلینیکل ٹیسٹ کرواتے ہیں اور بلڈ ٹیسٹ، ریڑھ کی ہڈی کے ٹیسٹ اور ایم آرآئی ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں۔

یہ مرض خون کی شریانوں میں سختی کے باعث مرکزی اعصابی نظام متاثر کرتا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

اس عالمی دن کے منانے کا مقصد معاشرتی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے جس کے نتیجے میں اس سے دوچار افراد میں تنہائی کا عنصر ابھر کر سامنے آتا ہے۔
اس کا خاص مقصد یہ ہے کہ  ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائےجو ایسے مریضوں کی مدد اور دیکھ بھال کرے اور صحت مند زندگی کی جانب ایم ایس مریضوں کی ہمت میں اضافہ کیا جا سکے۔
مریضوں کو اعضاء میں بے حسی محسوس ہوتی ہے، عضلات کی کمزوری کی علامات اچانک ظاہر ہوتی ہیں جب کہ ہر مریض کی شدت میں مختلف ہوتی ہیں۔
دیگر علامات میں تھکاوٹ، دھندلاہٹ چھا جانا، یادداشت کی پریشانی اور فیصلہ سازی میں دشواری، مثانے اور آنتوں کی کارکردگی میں رکاوٹ، افسردگی حتی کہ مرگی تک شامل ہیں۔
 

شیئر: