Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے یمن میں طبی فضلے کی بحفاظت منتقلی

یہ اقدام صحت کے شعبے میں مدد کے لیے کوششوں کا حصہ ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اور ریلیف سینٹر نے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے یمن کی صحت کی سہولتوں میں طبی فضلے کی بحفاظت منتقلی اور تلف کرنے کے لیے سامان فراہم کیا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اور ریلیف سینٹرنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طبی فضلے کو صحت کی 45 سہولتوں سے بحفاظت منتقل کیا گیا تھا جس کا مقصد 6 لاکھ افراد کو ہسپتال کے انفیکشن سے بچانا اور اچھے صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے۔
یہ اقدام یمن میں صحت کے شعبے میں مدد کے لیےشاہ سلمان مرکز کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
دریں اثنا سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (مسام) نے یمن میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید دو ہزار 183 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
سعودی عرب کے خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مئی کے چوتھے ہفتے صاف کی جانے والی بارودی سرنگوں میں سے 13 اینٹی پرسنل، 927 ٹینک شکن، ایک ہزار 230 بغیر دھماکے اور چار  دھماکے والی تھیں۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات (مسام) حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز امدادی سینٹر کے تحت ’مسام منصوبے‘ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کو صاف کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔

اب تک 2 لاکھ 51 ہزار بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی پروجیکٹ مسام کی زیر نگرانی یمن کے مختلف علاقوں خصوصا مارب، عدن، صنعا، الجوف، الضالع، الحدیدۃ، شبوہ اور تعز میں حوثی باغیوں کی جانب سے بچھائی گئی ان بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
پروگرام کےآغاز سے اب تک 2 لاکھ 51 ہزار 549 بارودی سرنگیں صاف کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

شیئر: