Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز عدن یونیورسٹی کو سپورٹ کرے گا، معاہدے پر دستخط

معاہدے سے 2 ہزار 315  افراد کو فائدہ ہو گا۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے یمن کی عدن یونیورسٹی میں ایجوکیشنل لیبارٹریز کی سپورٹ کےلیے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔  
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے سے 2 ہزار 315  افراد کو فائدہ ہو گا۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے اسسٹنٹ جنرل سپروائز فار آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد بن علی البیز نے ریاض میں مرکز کے صدر دفتر میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔
اس معاہدے کا مقصد سکول کی فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ ہیلتھ سائنسز میں لیب اور ایناٹومیکل میوزیم  ڈیپارٹمنٹ کی تعلیمی عمارت کو تیار کرکے تعلیمی پروگراموں کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ یہ معاہدہ لیبارٹریز کو بنیادی تعلیمی ضروریات جیسے بینچ اور ڈیسک، کمپیوٹر اور آگ بجھانے والے آلات سے بھی لیس کرے گا۔
معاہدے کی بدولت طلبا اور اساتذہ اپنی تعلیم و تربیت کے سفر میں 165 جدید تعلیمی ٹولز سے فائدہ اٹھائیں گے۔
اس معاہدے سے یونیورسٹی کے طلبا اور پروفیسروں کو سپورٹ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ وہ بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ میڈیکل ڈگری کی طرف اپنے راستے پر گامزن ہیں۔
اس کا مقصد یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیمی پروگراموں کے معیار کو بہتر بنانا ہے جو سکیورٹی اور حفاظت کے بہترین معیارات کے مطابق ہے۔
خیال رہے کہ کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر اپنے قیام کے بعد سے یمنی بھائیوں کو پناہ، خوراک،صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم سمیت مختلف اقسام کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 59 ممالک میں مختلف قسم کے 1556 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر پانچ بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.53 ارب ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔

شیئر: