مکہ مکرمہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ شمیسی چیک پوسٹ سے گزرنے والی گاڑیوں سے ٹیکس یا فیس وصول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’شمیسی کے نئے چیک پوسٹ پر ’ٹول ٹیکس‘ قائم نہیں کیا گیا بلکہ گاڑیوں کے لئے نئی گزرگاہیں بنائی گئی ہیں‘۔
مزید پڑھیں
-
شمیسی چیک پوسٹ کب مکمل ہوگی؟Node ID: 453386
-
سفری پابندی والے ممالک سے غیرملکی مملکت کیسے آسکتے ہیں؟Node ID: 570171
واضح رہے کہ نئے شمیسی چیک پوسٹ میں مکہ سے جدہ اور جدہ سے مکہ جانے والی گاڑیوں کے لئے نئی گزرگاہیں کھول دی گئی ہیں۔
یہ شمیسی چیک پوسٹ منصوبے کا پہلا حصہ ہے جس کا تجرباتی طور پر افتتاح کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے پر بھی کام جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر گذشتہ روز شمیسی چیک پوسٹ میں گاڑیوں کی نئی گزرگاہوں کی تصاویر شیئر کی گئیں جن سے لوگوں نے یہ تاثر لیا ہے کہ جس طرح دیگر ممالک میں ہائی ویز کے استعمال پر ٹیکس یا فیس لی جاتی ہے ویسا ہی کوئی نظام یہاں نافذ کیا جا رہا ہے۔
اس غلط تاثر کی وجہ یہ بھی ہے کہ نئے چیک پوسٹ میں گاڑیوں کی گزرگاہیں اور انہیں چیک کے لئے اہلکاروں کے لیے جو کمرے بنائے گئے ہیں وہ ٹول ٹیکس سے مشابہ ہیں۔
#فيديو
تم البدء "التجريبي" بتحويل حركة السير إلى مسارات مركز الضبط الأمني الجديد بالشميسي على طريق #الأمير_محمد_بن_سلمان | طريق #مكة #جدة السريع تمهيداً للبدء في المرحلة الثانية من المشروع ..
والذي أشرفت على تنفيذه #هيئة_تطوير_منطقة_مكة pic.twitter.com/XUxzTlfzkA— هيئة تطوير منطقة مكة (@MakkahAuthority) May 30, 2021