زیبرا کراسنگ خلاف ورزی پر چالان 150 ریال ، ٹریفک پولیس کا انتباہ
سڑک عبور کرنے والوں کو بھی خیال رکھنا چاہئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ زیبرا کراسنگ پر پیدل چلنے والوں کے لیے گاڑی نہ روکنا ٹریفک ضوابط کی خلاف ورزی ہے جس پر 150 ریال تک کا چالان کیا جاسکتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن شاہراہوں پر زیبرا کراسنگ ہے وہاں گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس کا خاص خیال رکھیں اور پیدل سڑک عبور کرنے والوں کے حق کا خیال کرتے ہوئے گاڑی روکیں۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کرنے پر 100 سے لے کر 150 ریال تک کا چالان مقرر ہے تاہم اس حوالے سے پیدل چلنے والوں کو بھی چاہئے کہ وہ ٹریفک ضوابط کا خیال کریں خاص کر ان مقامات پر جہاں زیبراکراسنگ کے ساتھ ہی ٹریفک سنگل نصب ہو۔
پیدل چلنے والے اس وقت ہی سڑک عبور کریں جب وہاں سنگل بند ہو, ان مقامات پر جہاں سگنل نہیں وہاں پیدل چلنے اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
