Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام ترکی بن عبداللہ ریزور میں کیمپنگ کے ضوابط جاری

سبزے کو نقصان پہنچانے پر جرمانہ کیا جائے گا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
امام ترکی بن عبداللہ  ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے محفوظ جنگلات میں پکنک کی غرض سے کیمپنگ کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کےلیے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق محفوظ جنگلات میں تفریح اور کیمپنگ کے جانے والوں کو مخصوص مقامات کے لیے ڈیجیٹل پرمٹ جاری کرانا ہوگا ۔ پرمٹ کے اجرا کے حوالے سے اتھارٹی نے جو شرائط جاری کی ہیں ان پر عمل درآمد ضروری ہوگا۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیمپنگ کے لیے جانے والے مخصوص مقامات کے علاوہ کسی اور جگہ آگ نہیں جلائیں گے، درخت کاٹنےاور سگریٹ نوشی سے گریز کریں گے ۔

محفوظ پناہ گاہوں میں شکار کرنا منع ہو گا۔ پالتو جانوروں کو اپنے ہمراہ نہیں لے جایا جائے گا۔ علاقے کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے کچرے پھیکنا یا اسے زمین میں دبا دینا منع ہوگا۔


مخصوص مقامات کے علاوہ آگ جلانے پرپابندی ہوگی(فوٹو، ایس پی اے)

اتھارٹی کی جانب سے جاری ضوابط میں مزید کہا گیا ہے کہ پرمٹ کے وقت کی پابندی کرنا ضروری ہے۔ وہ مقامات جہاں آگ جلانے کی اجازت ہے وہاں سے روانگی سے قبل اس بات کی یقین دہانی کی جائے کہ جلائی گئی آگ مکمل بجھ گئی ہو۔
پرمٹ کا اجرا اتھارٹی کے پورٹل سے کیا جائے گا ۔ ماحولیاتی تحفظ کے قانون پرسختی سے عمل کرنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ خلاف ورزی پرمقررہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

 

شیئر: