Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانچ انڈین شہری مالی میں مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا

انڈین شہری مالی میں ایک کمپنی کے لیے کام کرتے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی
مغربی افریقی ملک مالی میں پانچ انڈین شہریوں کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے، تاہم کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انڈین شہری مالی میں ایک کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع اور کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ مالی کے جنوب مغرب میں واقع کوبری نامی گاؤں کے قریب مسلح افراد نے پانچ انڈین شہریوں کو اغوا کیا ہے۔
کمپنی کے نمائندے نے اے ایف پی کو بتایا کہ ادارے کے لیے کام کرنے والے دیگر انڈین شہریوں کوعلاقے سے نکال کر دارالحکومت بماکو پہنچا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مالی کی فوجی حکومت کو بڑھتی ہوئی بدامنی کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کا ذمہ دار جرائم پیشہ گروہوں اور القاعدہ اور داعش گروپ سے منسلک عسکریت پسندوں کو ٹھہرایا جاتا ہے۔
سکیورٹی کی صورتحال نے مالی جیسے غریب ملک میں معاشی بحران کو طول دیا ہے جہاں القاعدہ سے منسلک گروپ ’سپورٹ آف اسلام اینڈ مسلمز‘ نے ایندھن کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
2012 سے بغاوتوں اور تنازعات سے کا شکار ملک میں غیر ملکیوں کے اغوا کے واقعات عام ہیں۔
سپورٹ آف اسلام اینڈ مسلمز کے عسکریت پسندوں نے ستمبر میں بماکو کے قریب دو اماراتی شہریوں اور ایک ایرانی کو اغوا کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق مغویوں کو گزشتہ ہفتے کم از کم پانچ کروڑ ڈالر کے تاوان کی ادائیگی پر رہا کیا گیا تھا۔

 

شیئر: