Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام سے لندن کےلیے السعودیہ ایئر کی براہ راست پروازیں شروع

لندن کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں چلائی جائیں گی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ ایئرلائن‘ نے دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لندن کے ہیتھرو ایئرپوٹ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق السعودیہ گروپ اور سعودی سیاحتی اتھارٹی کےتعاون سے سیاحت کے فروغ پروگرام پرعمل کرتے ہوئے دمام سے براہ راست لندن کے لیے ہفتے میں تین پروازوں کا اعلان کیا ہے۔
دمام کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی باقاعدہ پرواز کی روانگی سے قبل ڈیپارچر لاونج میں تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر دمام ایئرپورٹس کے سی ای او انجینئرمحمد الحسنی ، گراونڈ آپریشنزکے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد باعکضہ اور سعودی سیاحتی اتھارٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔
السعودیہ ایئرلائن کی لندن کے لیے پہلی پرواز مسافروں کو لے کر فلائٹ نمبر ’ایس وی 117‘  میں روانہ ہوئی ۔ السعودیہ کا جدید ترین بی 787 ڈریم لائنر طیارہ اس روٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے ۔
ایئرپورٹ کے ڈپٹی گراونڈ آپریشنز ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ دمام اور لندن کے مابین براہ راست پروازوں کا آغاز سیاحت کمیٹی کے منصوبے کو عملی شکل دینا ہے جس کے تحت آنے والے سیاح کو کافی سہولت ہوگی۔

 

 

شیئر: