Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دس سالہ بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت

غیر آباد مقام پر چھری کے وار کرکے ہلاک کیا تھا( فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دس سالہ بیٹے کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے باپ کو جازان میں موت کی سزا دی گئی ہے۔
سرکاری خب رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سعودی شہری محمد بن عبداللہ سویدی نے دس سالہ بیٹے عبداللہ کو دھوکہ دے کر اسے آبادی سے دور لے گیا۔ غیر آباد مقام پر چھری کے کئی وار کرکے اسے ہلاک کردیا‘۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’پولیس نے قتل کے الزام میں باپ کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی اور حقیقت حال سامنے آنے پر فرد جرم عائد کردی ۔ فوجداری کی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی‘۔ 
وزارت داخلہ نے بتایا کہ’ اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی فیصلے کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا تھا۔‘ 

شیئر: