Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا سب سے بڑا مال کہاں تعمیر کیا جارہا ہے؟

ویژن 2030 کے تحت بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے منصوبہ پرعمل جاری ہے
’مشاریع السعودیہ‘ میڈیا پلیٹ فارم نے ٹوئٹر کے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر  بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ ان دنوں سعودی عرب کے کس شہر میں ملک کا سب سے بڑا مال تعمیر کیا جارہا ہے- 
یہ پلیٹ فارم مملکت میں نئے  پروجیکٹ کو فالو کرنے والا سپیشلسٹ  میڈیا پلیٹ فارم ہے- 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق مشاریع السعودیہ (سعودی منصوبے)  نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ  ماجد الفطیم کمپنی نے سعودی مال منصوبے پر کام دوبارہ شروع کردیا اور منصوبے کے ڈیولپمنٹ کے لیے ایکوم کمپنی کی کنسلٹنگ سروسز حاصل کی جارہی ہیں- 
مشاریع السعودیہ کا کہنا ہے  کہ سعودی دارالحکومت ریاض دنیا کے ہر علاقے سے سرمایہ کاروں کو ترغیبات فراہم کررہا ہے تاکہ 2030 تک اس کا شمار دنیا کے دس بہترین شہروں میں ہوجائے-  

منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے (فوٹو، المرصد)

’مال السعودیہ‘ امارات اور کویت کے تجربات اور سہولتوں سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھائے گا- 
مشاریع السعودیہ نے زیر تعمیر سعودی مال میں جاری کام کا حجم نمایاں کرنے کے لیے تصاویر بھی شیئر کی ہیں-

شیئر: