Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ اور جدہ میونسپلٹی نے 59 تجارتی ادارے سیل کردیے

سماجی فاصلے اور توکلنا ایپ سے متعلق خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں( فوٹو ٹوئٹر جدہ میونپسلٹی)
سعودی عرب میں الشرقیہ اور جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 59 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔ 
الشرقیہ میونسپلٹی نے بازاروں، تجارتی مراکز اور دکانوں پرایک ہزار 373  تفتیشی دوروں میں کورونا ایس او پیز کی  83 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں اور چھ تجارتی مراکز سیل کردیے۔
سرکاری خر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی کے شکایاتی مرکز 940 پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی 21 شکایات موصول ہوئی تھیں۔  
 جدہ میونسپلٹی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 53 تجارتی مراکز سیل کیے ہیں۔ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کے افسران نے کورونا ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے چار ہزار 140 تفتیشی دورے کیے۔
 جدہ میونسپلٹی نے بتایا کہ 19 چھوٹی اور 15 بڑی بلدیاتی کونسلوں میں 95 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، بیشتر کا تعلق سماجی فاصلے، حفاظتی ماسک، گاہکوں کا ٹمپریچر چیک نہ کرنے اور توکلنا ایپ سے متعلق تھا۔

شیئر: