Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں بغیر ستون والا دنیا کا سب سے بڑا ’سپر ڈوم‘

سپر ڈوم میں 5200 گاڑیوں کی پارکنگ ہے- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب نے عالمی کانفرنسوں اور پروگراموں کے لیے  بین الاقوامی ساحلی شہر جدہ میں دنیا کا سب سے بڑا گنبد تیار کیا ہے۔ یہ ستونوں کے بغیر  پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گنبد ہے۔
گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بدھ کو اس گنبد میں ڈیجیٹل منصوبوں کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق ’جدہ سپر ڈوم‘ کے نام سے تعمیر کیا جانے والا گنبد مدینہ منورہ روڈ پر کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے مغرب میں واقع ہے۔ اس کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے اور یہ 46 میٹر اونچا ہے۔ اس کا قطر 210 میٹر کے لگ بھگ ہے۔ اس میں 5200 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ 
مکہ مکرمہ گورنریٹ نے بیان میں کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایک  ہفتے میں گورنریٹ کے سالانہ پروگرام ایک چھت تلے ایک ہی وقت میں منعقد اور اختتام پذیر ہوں گے۔ ان پروگراموں میں سرکاری و نجی ادارے  اور مکہ ریجن کے سول ادارے شرکت کریں گے۔ اس دوران متعدد مقابلے اور رنگا رنگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: