Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جزیرہ شریرۃ کے پل کی تعمیر سے مملکت میں منفرد سیاحت متعارف ہوگی

یہ خشکی کے علاقے کو جزیروں سے جوڑنے والی پہلی راہداری ثابت ہوگا- (فوٹو ایس پی اے)
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی نے ’شریرۃ‘ کے پل کا ٹھیکہ آر کے روڈون کمپنی کو دے دیا- 
اس سے سعودی عرب میں اعلی درجے کی سیاحت کو فروغ ملے گا-  
العربیہ نیٹ کے مطابق پل 3.3 کلو میٹر لمبا ہوگا- یہ خشکی کے علاقے کو شریرۃ جزیرے سے جوڑ دے گا- پل کا ڈیزائن اور اس کی تعمیر کا کام آر کے روڈون کمپنی انجام دے گی- یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی منفرد سیاحت متعارف کرائے  گا- 

ریڈ سی پروجیکٹ 2030 میں مکمل ہوگا- (فوٹو ایس پی اے)

آر کے روڈون کمپنی سمندری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں دنیا بھر میں مثالی کمپنی مانی جاتی ہے-  
پل تین حصوں پر مشتمل ہوگا- دو مختصر حصے 36 میٹر لمبے ہوں گے- یہ گزر گاہ کے دونوں جانب بنائے جائیں گے- ان کے بعد اصل پل تعمیر ہوگا- یہ فیصلہ پہلے سے موجود آبی گزر گاہوں کے تحفظ کی خاطر کیا گیا ہے تاکہ پرانی آبی گزر گاہوں سے مچھلیاں اور دیگر سمندری مخلوقات آزادی سے آتی جاتی رہیں-  
ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جان بیگانو کا کہنا ہے کہ شریرۃ پل جزیرے تک رسائی کا اہم پوائنٹ بن جائے گا- پل کی تعمیر کی بدولت فرنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی- یہ پل ہمارے لیے بے حد اہم ہے- یہ خشکی کے علاقے کو جزیروں سے جوڑنے والی پہلی راہداری ثابت ہوگا-  
آر کے روڈون کے ایگزیکٹیو چیئرمین نے جزیرہ شریرۃ پل کا ٹھیکہ ملنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمیں ریڈ سی ڈیولپمنٹ کمپنی کے ساتھ اس غیرمعمولی پل کی تعمیر کا ٹھیکہ ملا ہے- اس پل کی بدولت یہ منفرد جزیرہ نہ صرف یہ کہ سیاحوں کی دسترس میں آجائے گا بلکہ اس کی تیاری میں جو ٹیکنالوجی استعمال ہوگی وہ سمندر کے  حساس ماحول کے تحفظ کی بھی ضامن ہوگی-  

جزیرہ  شریرۃ 22 جزیروں میں سے ایک ہے- (فوٹو ایس پی اے)

آر کے روڈون کے چیئرمین نے کہا کہ پل بننے پر سیاحوں کو پہلی بار سعودی عرب میں بحراحمر کے ساحل کے عجائبات دریافت کرنے کا بھی موقع ملے گا-  
جزیرہ  شریرۃ 22 جزیروں میں سے ایک ہے- جن کا انتخاب 90 سے زیادہ جزیروں کی دنیا سے کیا گیا ہے- 
یاد رہے کہ ریڈ سی پروجیکٹ اہم پروگراموں کا مجموعہ ہے- 2022 کے  آخر تک یہاں سیاحوں کے خیر مقدم کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے- یہاں انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ہوٹلوں کے پہلے گروپ کا افتتاح ہوگا- پھر 2023 کے آخر تک تمام سولہ ہوٹل سیاحوں کے لیے تیار ہوجائیں گے- 
ریڈ سی پروجیکٹ 2030 میں مکمل ہوگا- یہ پچاس ہوٹلوں پر مشتمل ہوگا جن کے کمروں کی تعداد  8 ہزار تک پہنچ جائے گی- یہاں  1300 کے  لگ بھگ عمارتیں 22 جزیروں اور 6 خشکی کے مقامات پر تیار کی جائیں گی-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: