Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحراحمر سیاحتی منصوبے کا ماسٹر پلان منظور، 14 ہوٹلوں کی تعمیر کا فیصلہ

جدہ۔۔۔ دنیا بھر میں بحر احمر کے عظیم الشان سیاحتی منصوبے کا ماسٹر پلان منظور کرلیاگیا۔ اس کا پہلا مرحلہ 2022 ءمیں مکمل ہوگا۔ 14 عظیم الشان ہوٹل تعمیر ہونگے۔ ان کے کمروں کی تعداد 3 ہزار ہوگی۔ ہوٹل 5 جزیروں میں قائم کئے جائیں گے۔ صحراءاور پہاڑی علاقوں میں دو سیاحت گاہیں بھی قائم کی جائیں گی۔ ایئرپورٹ ، بنیادی ڈھانچہ، تفریحی ادارے اور پرآسائش جہازوں کی بندرگاہیں بھی قائم ہونگی۔ منصوبے کی منظوری بحر احمر کی مجلس انتظامیہ نے دی ہے۔ ماسٹر پلان ڈبلیو اے ٹی جی نے تیار کیا ہے۔ سیاحتی منصوبے میں شامل جزائر کے 75 فیصد حصے کو جوں کا توں برقرار رکھاجائے گا۔ 9 جزائر میں مکمل تحفظ ماحولیات ضوابط نافذ ہونگے۔ بحر احمر ڈولپمنٹ کمپنی کے ایگزیکیٹو چیئرمین جون بگانو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ سیاحتی منصوبے کو منظوری مل گئی ہے۔ اس کے اہداف کی تکمیل میں شرکت کے خواہشمند سرمایہ کاروں کی فہرست تیار کی جائے گی۔ بحر احمر سیاحتی منصوبہ سعودی ویژن 2030 کی حکمت عملی کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اس کی بدولت روزگار کے 70 ہزار موقع حاصل ہونگے۔ یہ مملکت کی قومی پیداوار میں 22 ارب ریال کا اضافہ کرے گا۔ نجی اداروں کو سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہونگے۔ سیاحتی شعبہ کو فروغ ملے گا۔ یہ منصوبہ 2030 میں مکمل ہوجائے گا۔ 90 سے زیادہ جزائر میں سے 22 جزیروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس کے تحت مملکت کے مغربی ساحل کا 28 ہزار مربع کلومیٹر کا رقبہ آئے گا۔ 
 
 

شیئر: