Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحر احمر منصوبہ: 22جزیروں میں 84ہوٹل تعمیر ہونگے، ایگزیکٹیو چیئرمین

ریاض۔۔۔بحر احمر ڈیولپمنٹ کمیٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جان باجانو نے کہا ہے کہ بحر احمر منصوبے کے تحت 22جزیروں میں 84ہوٹل تعمیر ہونگے۔ ان کے کمروں کی تعداد 8ہزار ہوگی۔ علاوہ ازیں 1300مکانات بھی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پہلے مرحلے کا افتتاح 2022ءمیں ہوگا۔ پہلے مرحلے کے تحت5جزیروں اور 2اندرونی مقامات پر 14ہوٹل بنائے جائیں گے۔ ان کے کمروں کی تعداد 3102ہوگی۔ منصوبہ 2030 ءمیں مکمل ہوگا۔5جزیرے منصوبے میں غیر معمولی طور پر اہم ہونگے۔ ان میں الشیبارہ اور الشریرہ بڑے جزیرے ہیں۔ ان کا کل رقبہ 6مربع کلو میٹر ہے ۔ دیگر تین جزیرے چھوٹے ہیں ان میں سے ہر ایک کا رقبہ ایک مربع کلو میٹر سے کچھ ہی زیادہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ دنیا بھر سے لوگ سیر و سیاحت کیلئے یہاں آئیں۔

شیئر: